تازہ ترین

پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں فائرنگ کے واقعے میں 5 پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ پھندو پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین جمیل چوک میں منعقدہ شادی کی تقریب سے نکلے تھے۔  چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتولین میں ایک تعلق علاقہ ہزار خوانی جبکہ 4 کا تعلق علاقہ بڈھ بیر سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین جمیل چوک میں واقع ایک شادی ہال میں کھانا کھا کر نکلے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement