تازہ ترین

پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی عملے کے ارکان کو ملک بدر کر دیا گیا۔ بھارتی شہریوں کو لاہور پولیس کی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی مکمل کی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی جارحیت اور معاندانہ رویے کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کیا جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement