رحیم یارخان:بستی ساون ماچھی موضع رسول پورکے نزدیک حفاظتی بند ٹوٹ گیا‘ درجن سے زائد بستیاں زیرآب
<p style="text-align: justify;">بستی ساون ماچھی موضع رسول پورکے نزدیک حفاظتی بند ٹوٹ گیا‘ درجن سے زائد بستیاں زیرآب آگئیں‘ سینکڑوں مکانات متاثر‘ بستیوں کے مکین اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کرنے میں مصروف‘ گزشتہ شب بستی ساون ماچھی موضع رسول کے نزدیک مقامی افراد کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیاجس کے نتیجہ میں بستی ساون ماچھی‘بستی مولوی الہی جھلن‘ بستی غلام اکبرجھلن بستی لنگرجھلن‘ بستی جام لعل جھلن‘ بستی جام گھنوں جھلن‘ بستی غلام حسین جھلن‘ بستی غلام حسین مسیدانی‘ بستی میوہ مستانی‘ بستی غلام حیدر بلوچ‘ بستی جام پاری جلھن‘ بستی سیلان ودیگر زیرآب آگئیں جبکہ سینکڑوں مکانات زیر آب آگئے ان بستیوں کے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔</p>
Leave A Comment