مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی
<p style="text-align: justify;">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا جب کہ متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نوازکی متاثرہ خواتین سے ملاقات، مسائل دریافت کیے اور سیلاب متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے، انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے طبی سہولیات سےآگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی حکام نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو بریفنگ دی ، اپنی بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مویشیوں کے لیے ڈاکٹرز اور چارےکا وافر ذخیرہ موجود ہے۔متاثرہ علاقوں سےشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گجرات میں 20 ریلیف کیمپ ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلال پور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں، انہوں نے نواز شریف کی ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، خواتین اور بچوں میں تحائف پیش کیے۔</p>
Leave A Comment