کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا
<p style="text-align: justify;">کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا۔<strong> </strong>ڈپٹی کمشنر کمالیہ کے مطابق ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے دریائے راوی کا حفاظتی بند توڑا گیا ہے۔ ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ مائی صفوراں پر شگاف ڈالنے سے ہیڈ ورکس پر پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی۔ بند توڑنے سے تحصیل پیر محل کے 12 دیہات زیر آب آئیں گے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment