تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ملک میں سیلاب سے دریاؤں کے اطراف 7 کلومیٹر کے علاقے میں کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔ وزارت غذائی تحفظ نے ملک میں چاول اور کپاس کے بحران کے خدشہ کا اظہار کردیا۔ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق سیلاب سے دریاؤں کے اطراف 7 کلومیٹر کے علاقوں میں چاول اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی &nbsp;ہیں۔ رواں سال کپاس کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب کے ساتھ ریت آنے کے باعث آئندہ سال بھی کاشت متاثر ہوسکتی ہے۔پیداوار کم ہونے کے باعث رواں سال چاول امپورٹ بھی کرنا پڑ سکتے ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">خیبرپختونخوا میں سیلاب سے فصلوں کے نقصان کی رپورٹ مکمل ہو چکی جبکہ پنجاب میں سیلابی پانی اترنے کے بعد ہی نقصانات کی حتمی رپورٹ مرتب کی جاسکے گی۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141" style="text-align: justify;"></div>

Leave A Comment