تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے چناب میں پیدا ہونے والا بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ خانیوال کے قریب ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اگلے دو سے چار گھنٹے نہایت اہم قرار دیے گئے ہیں۔&nbsp;یہ ریلا شام تک ملتان میں ہیڈ محمد والا کے مقام پر پہنچ جائے گا۔ ممکنہ شگاف ڈالنے کے لیے متعلقہ مقامات پر ڈائنامائٹ نصب کر دیا گیا ہے تاکہ سیلابی دباؤ کو قابو میں رکھا جا سکے۔</p> <p style="text-align: justify;">صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی، ستلج، چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گنڈا سنگھ پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔تین ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment