تازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 میں ضمنی انتخاب کے حوالے مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے-77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن کی طرف سےنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی، وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت پر سیکشن 182، الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو 8 نومبر صبح 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ پر کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement