حافظ آباد: تبلیغی اجتماع جانیوالی بس نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق
حافظ آباد میں تبلیغی اجتماع جانے والوں کی بس فلائی اوور کے قریب سیم نالے میں گر گئی۔فتکی فلائی اوور پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سیم نالے میں گری۔حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔