تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالا میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اور دفتر کی ابتر صورت حال پر تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالا میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا جبکہ مبینہ طور پر پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند، عملہ غائب، شہریوں کا داخلہ بھی بند اور دفتر کے باہر سے ہی ٹرخائے جانے کی رپورٹس ہیں۔گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس میں سہ پہر کو 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہم کا اظہار کیا اور تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے، وزیر داخلہ کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد اسٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور کوئی عملہ موجود نہیں ہے، یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے ہیں، شہری باہر آرہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، عوام کی خدمات پر مامور اسٹاف کے خلاف سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 24/7میگا نادرا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کیا۔

Leave A Comment

Advertisement