تازہ ترین

گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں سنیاریانوالہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک لوڈر مزدا پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے لائٹس بند کرکے کھڑا تھا جس سے یکے بعد دیگرے پانچ موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی مالک، فیصل اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اکرم، نیلم، ارم، سنی، یاور، نادرہ، رفیق، مریم، اعجاز اور آفتاب شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے چھچھروالی سے ہے۔ تمام افراد پیروارث شاہ دربار جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement