امریکی اور چینی صدور میں ٹیلی فونک رابطہ، مستقبل کے مذاکرات پر تبادلہ خیال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور مستقبل کے مذاکرات پر بات کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بتایا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر اچھی گفتگو ہوئی ہے، اس طویل کال کے دوران کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ گفتگو کے دوران تجارت، عسکری امور، ان کے آئندہ اپریل میں چین کے دورے، تائیوان کی صورت حال، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ، ایران کی موجودہ صورت حال اور چین کی جانب سے امریکا سے تیل اور گیس کی خریداری جیسے معاملات زیر بحث آئے۔
Leave A Comment