تازہ ترین

پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ تھانہ واربرٹن کی حدود میں پیش آیا جہاں 4 نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی سے 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت منظور عرف جوری اور دلاور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیا گیا، ہلاک ملزمان ڈکیتی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری مجرمان تھے۔

Leave A Comment

Advertisement