تازہ ترین

ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی، ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا تو گرفتاری کے لیے فوری ناکہ بندی کی گئی۔ ڈفر کھوکھراں روڈ پر پولیس ٹیم نے3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔

Leave A Comment

Advertisement