نارنگ منڈی : دو مسافر بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی
نارنگ منڈی کے کالاخطائی روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سدھانوالی سٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد دونوں بسیں بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کھیتوں میں جا گریں، جس سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نےزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ 3 زخمیوں کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment