شکرگڑھ : بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، غفلت پر3 گیپکو افسر معطل
شکرگڑھ میں 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔واقعہ محلہ انصاریاں میں گیپکو کی مبینہ غفلت سے پیش آیا، بچہ چھت پر کھیلتے ہوئے لٹکتی تاروں سے ٹکرا گیا۔متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ کہ تاریں ہٹانے کی متعدد درخواستیں دی گئیں لیکن محکمے کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور آج ہمیں اتنا بڑا نقصان دیکھنے کو ملا ہے۔
گیپکو کے اعلیٰ حکام نے مبینہ غفلت پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسئین، ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔
Leave A Comment