تازہ ترین

چیچہ وطنی اور جڑانوالہ میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

چیچہ وطنی کے علاقے تھانہ اوکانوالا بنگلہ کی حدود میں چک نمبر 48/12-ایل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار درخت سے ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوان اپنے گاؤں سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا اور ابتدائی کارروائی مکمل کر لی جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement