سیالکوٹ: اسکول میں زیر تعمیر کلاس کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق
سیالکوٹ کے علاقے بڈیانہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ اسکول کی زیر تعمیر کلاس کا شیڈ آٹھویں جماعت کی طالبہ پر گرا تھا۔ سی ای او ایجوکیشن کے مطابق غفلت برتنے پر اسکول کے پرنسپل اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Leave A Comment