نارووال: تیز رفتار مسافر بس الٹنے سےمتعدد افراد زخمی
نارووال میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔