تازہ ترین

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو پھر دبوچ لیا، 8 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز کوئی رن نہ بناسکے۔پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔ شاہینوں کی جانب سے سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Comment

Advertisement