تازہ ترین

ٹیسٹ ٹیموں کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، آئی سی سی میٹنگز کے دوران نقصان میں جانے والی سائیڈز کو طویل فارمیٹ سے الگ کرنے کی تجویز سامنے آئی جبکہ ٹیموں کو 2 ڈویژن میں تقسیم کرنے پر بھی غور جاری ہے۔ 2027 کے بعد محدود ٹیموں کو ہی ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے، 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جانے سے لے کر آج تک صرف 12 ممالک کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیا گیا ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ کو کرکٹ کی سب سے معتبر اور باوقار شکل سمجھا جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ محدود اوورز کی کرکٹ کی مقبولیت نے اس فارمیٹ متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے آئی سی سی نے اس طرز کی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

 آئی سی سی 2027 میں موجودہ فیوچر ٹور پروگرام کے اختتام پر ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد محدود کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو دو ڈویڑنز میں تقسیم کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے جس پر حتمی فیصلہ رواں برس کے اختتام تک متوقع ہے تاہم اصل معاملہ یہ ہے کہ کون سی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتی رہیں گی اور کون سی ٹیمیں اس پیٹرن سے باہر ہو جائیں گی۔

Leave A Comment

Advertisement