تازہ ترین

بنگلا دیش نے سری لنکا میں نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار آئی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دے دیا، تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 8 وکٹ کی فتح سے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔مہمان ٹیم نے 133 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹ پر 21 بالز قبل حاصل کیا، تنزید حسن نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، اس سے قبل سری لنکن ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوگی، مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلا دیش نے کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، یہ پہلا موقع ہے جب بنگلا دیش نے سری لنکا میں کوئی سیریز جیتی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement