پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا فیصلہ نہ ہو سکا
پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان تاحال ون ڈے سیریز کا فیصلہ نہ ہو سکا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز کرس ڈیہرنگ کا کہنا ہے کہ شیڈول جیسے طے تھا ویسے ہی ہے، معاملے پر پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی کے درمیان آئی سی سی اجلاس کے سائیڈ لائن پر بھی ملاقات ہوگی۔سائیڈ لائن اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی، ویسٹ انڈیز کرکٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ ورلڈکپ 2023 نہ کھیلنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ زیادہ ون ڈے میچز کھیلنا چاہتا ہے۔
Leave A Comment