تازہ ترین

انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں عجیب اتفاق دیکھنے کو ملا ہے جہاں دونوں ہی ٹیمیں ایک جیسے سکور پر آؤٹ ہوگئیں۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 387 رنز بنائے تو جواب میں انڈین ٹیم بھی 387 پر آل آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی طرف سے ایک سنچری کی گئی تو انڈیا کے بھی ایک ہی کھلاڑی نے یہ مارک عبور کیا۔ انگلینڈ کے جوروٹ جب کہ انڈیا کے کے ایل راہول نے سنچریاں سکور کیں۔انگلینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔

واضح رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ جب کہ دوسرا انڈیا نے جیتا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement