دورہ بنگلا دیش: پاکستانی سکواڈ کا اعلان نہ ہوسکا، بابر، رضوان کو ڈراپ کرنے کا امکان
دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان نہ ہوسکا۔دورہ بنگلا دیش کے دوران ڈومیسٹک اور گزشتہ سیریز میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے، انجری کے شکار حارث رؤف کی بھی سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں لگے گا، پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہو گی، دورہ بنگلا دیش میں 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا۔
Leave A Comment