تازہ ترین

بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم سیریز میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کرے گی۔سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی  کراوڈ کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی جو کہ اچھی بات ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کنسلٹنٹ پاکستانی سابق سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے بہت مثبت کرکٹ کھیلی۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان تجربہ کار بولر ہیں اور رشاد کا مستقبل بھی روشن ہے، بنگلہ دیش کے بولرز کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا نے عمدہ اننگز کھیلی، ہمارے دو اہم بولرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement