تیز آندھی، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے ٹاس میں تاخیر
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف تیز آندھی کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے ٹاس میں تاخیر ہو گئی، پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا 29 واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز ’کوارٹر فائنل‘ بن چکا ہے، جہاں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ جیتنے یا باہر ہونے کا فیصلہ کرے گا، تاہم شدید بارش، آندھی اور بجلی نے میچ کو غیر یقینی صورتِحال سے دوچار کر دیا ہے۔تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی شروع ہو گئی، جس کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ متاثر ہو گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔
Leave A Comment