حافظ آباد: بیٹوں نے مبینہ زمین کے تنازعہ پر والد اور اسکےدوست کو قتل کر دیا
حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لیے ایک ڈیرے پر ملاقات جاری تھی، جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے والد محمد صدیق اور صلح کرانے والے نذیر احمد کو قتل کردیا۔ ملزمان قاسم اور آصف کا اپنے والد محمد صدیق سے زمین کا تنازع چل رہا تھا،دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Leave A Comment