ڈسکہ: گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ملزم نے بیوی اور بھائی کی جان لے لی
ڈسکہ میں گھریلو رنجش پر بھائی نے بیوی اور بھائی کو قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ موترہ کے علاقہ لکڑا کلاں میں پیش آیا جہاں اہل خانہ سے معمولی جھگڑے کے بعد مجید نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اُس کی بیوی سفینہ اور بھائی پرویز موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ملزم کے چار رشتہ دار روبینہ، مدیحہ، عارف، فضیان بھی زخمی شدید زخمی ہوئے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جلد گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
Leave A Comment