لاہور:آن لائن ٹیکسی کے ذریعے لاش منتقل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام، 2 مشتبہ ملزمان گرفتار
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث قتل کے واقعے میں ملوث مرد اور خاتون پولیس کی حراست میں آگئے، نواب ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر بے ہوش شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کروائی، شان بھٹی چوک پہنچ کر ملزمان نے شخص کو گاڑی سے اتار دیا۔ڈرائیور نے مشکوک صورتحال بھانپ کر گاڑی روک لی اور 15 پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو بوٹا مسیح مردہ حالت میں پایا گیا۔متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔