تازہ ترین

نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ملک کی مرکزی ریاست پلیٹو کے علاقے باسا کے گاؤں میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی آمد سے قبل فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی، جس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا طویل عرصہ سے وسائل، زمین اور نسلی و مذہبی تقسیم کے باعث بدامنی کا شکار ہے۔

حکومت نے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں سے انتقامی کارروائیوں اور افواہوں سے گریز کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل رواں برس اگست میں اسی ریاست کے ایک اور گاؤں پر رات گئے ہونے والے حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement