تازہ ترین

شیشہ فلیورز فروخت کرنے پر پولیس اہلکارگرفتارہوگیا۔پولیس کانسٹیبل عبداللہ عابد کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ دکان پر کام کرنے والا کم عمر لڑکا عبدالہادی بھی حراست میں لے لیا گیا،کانسٹیبل عبداللہ عابد سکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔ملزم اہلکار عبداللہ عابد شیشہ فلیورزودیگر ممنوعہ سامان فروخت کرتا تھا،ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement