بلوچستان: مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے12دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 20 نومبر سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے گئے، آپریشنز نوشکی، سیوی، پنجگور اور کیچ اضلاع میں کئے گئے۔آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جس سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سبی میں 21 نومبر کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ پنجگور اور کیچ میں 22 اور 23 نومبر کو 2 الگ کارروائیوں میں دو دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔