تازہ ترین

گارڈن لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ پاک کالونی کے علاقے گارڈن ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پلاٹ میں پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تقریباً 40 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق لاش دو سے 3 دن پرانی ہے جو پانی میں ڈوبے رہنے کے باعث پھول گئی تھی۔متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔

 

Leave A Comment

Advertisement