تازہ ترین

وہاڑی(عثمان شہزاد جٹ ٹاوری) پولیس تھانہ جھال سیال کی منشیات کے خلاف کارروائی، 35 کلو 480 گرام منشیات برآمد، ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات فروش محمد ثقلین جھنڈیر کوگرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 35 کلو 480 گرام منشیات برآمد کی گئی، جس میں 25 کلو 688 گرام چرس اور 9 کلو 792 گرام افیون شامل ہے۔ملزم نے منشیات سپلائی کرنے کی غرض سے بھاری مقدار میں منشیات زمین میں دبا کر چھپا رکھی تھی، جسے پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران برآمد کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement