رحیم یارخان : مسلح ڈاکوؤں اورسی سی ڈی میں مقابلہ ، ساتھی موقع سے فرار
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ناکہ توڑکرفرارہونے والے مسلح ڈاکوؤں اورسی سی ڈی میں مقابلہ’ ایک ماراگیا’ناجائزاسلحہ برآمد’ ساتھی موقع سے فرار’ مارا جانے والا ڈاکو ریکارڈی نکلا ڈاکو کی نعش کونگرانی میں ہسپتال منتقل کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی’ منٹھارروڈ پل اسلم آباد معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار تین مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی توملزمان ناکہ توڑکرفرارہوگئے’ تعاقب کرنے پر مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ شروع کردی’ تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو راجن پورکلاں کارہائشی الطاف بگا عرف عارف اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ماراگیا’جوکہ سابقہ ریکارڈیافتہ نکلا’ جبکہ2 ساتھی رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے’