ایران: بغیر حجاب کے پرفارم کرنے پر گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا
ایران میں بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر ایک گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔ ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑے مارے گئے، گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر 4 ارکان کو بھی 74، 74 کوڑے مارے گئے ہیں۔ گلوکارہ اور ان کی ٹیم کو یہ سزا ایک ایسی پرفارمنس پر دی گئی ہے جس میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر منظرِعام پر آئی تھیں۔ گلوکارہ پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں ایک کنسرٹ میں بغیر آستینوں والا لباس پہنا تھا۔