تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کچہ کریمنل کی ریفریشمنٹ مالک سے لاکھوں روپے بھتہ نہ دینے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں’ پولیس نے شکایت پرکارروائی شروع کردی’ نیوٹاؤن چندرامی کے رہائشی نیازنے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کاکہ دونامعلوم مسلح افراد ایک مسلح ایس ایم جی کرولاکارمیں میری ریفریشمنٹ پرآئے اورمجھے ساتھ بیٹھا کر کہاکہ ہمیں ایک کروڑ روپے کانقصان ہوا ہے ہمارا نقصان پورا کریں ہم قبل ازیں بھی لوٹ مار کرتے رہے ہیں آپ شریف آدمی ہیں آپ کی دوکان کواپنی دوکان سمھجتے ہیں آپ ابھی ہمیں 5لاکھ روپے دے دیں’ اگرنہ دیئے تو ہمارے بندے آئیں اورآپ کانقصان ہوگاملازمین کے اکٹھاہونے پرملزمان کارمیں سوارہوکر فرارہوگئے’ سی سی ٹی وی کیمروں سے دیکھنے پر ایک ملزم کی شناخت کچہ کریمنل فدا عرف راٹھورکے نام سے ہوئی جو 7-1-2026کوجرائم سے توبہ تائب ہوکر سرنڈر ہواتھا جوچوری ’ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین مقدمات کاریکارڈ تھا’ ملزم قبل ازیں بھی میری دوکان کراچی ریفریشمنٹ پر آتارہاہے’ پولیس نے متاثرہ دوکان مالک کی اطلاع پرکارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement