تازہ ترین

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ودود کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران اس کے مسلح ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم ودود اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم 2 درجن سے زائد قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement