راولپنڈی: منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار
راولپنڈی میں منشیات فروش گینگ سے گٹھ جوڑ میں ملوث ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار دونوں پولیس افسران سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او صدر واہ سجاد احمد اور سب انسپکٹر کوگرفتار کیا گیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر نے بین الاضلاعی گینگ کے 2 ارکان کی رہائی کے لیے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ مقدمے میں نامزد دیگر پولیس اہلکاروں کہ گرفتاری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔