لاہور:گداگری کا مقدمہ درج کرنے کے نام پر شہری سے پیسے لینے کا الزام ثابت،ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
گداگری کا پرچہ درج کرنے کے نام پر شہری سے رقم لینے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے الزام درست ثابت ہونے پر ایس ایچ او گجر پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر شکایت کی کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے 2500 روپے چھینے جبکہ موبائل کے ذریعے 2 ہزار روپے بھی ٹرانسفر کروائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایت کی تصدیق کے بعد الزام درست ثابت ہونے پر ایس ایچ او گجر پورہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔