اوکاڑہ: عدالت کا فیصلہ. قتل کے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ
اوکاڑہ (وحید انصاری)تھانہ ستگھرہ کے گاوں 26 ٹو آر میں امرود توڑنے کے تنازع پر غلام مصطفیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم ساجو کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ 2023ء میں غلام مصطفیٰ کو 26 ٹو آر میں امرود توڑنے کے معاملے پر ساجو نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔وقوعہ کا مقدمہ تھانہ ستگھرہ میں درج ہوا تھا . عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔