تازہ ترین

 سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) رحیم یار خان و سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد عمر جعفر نے ایک وفد کے ہمراہ ڈھلوں ہاؤس پہنچ کر ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی و سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں سے ان کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔


وفد میں یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 262 چوہدری عبدالصمد سلطان بندیشہ، کوآرڈینیٹر چوہدری ظفر عرفان گجر، چوہدری جعفر اقبال گجر کے سیکرٹری چوہدری زاہد گجر اور رانا ریاض شامل تھے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ڈھلوں خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملک میں سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، اتفاق رائے اور سیاسی مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی محمود الحسن بھی موجود تھے۔

Leave A Comment

Advertisement