تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری ) پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں سیمینار اور مشاعرہ منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ناصر زمان مہمان خصوصی، پرنسپل سردار علی حیدر ڈوگر مہمان اعزاز جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل زاہد عقیل، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر اظہر رضا اقبالی نے علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفہ، شاعری اور قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کا کلام نوجوان نسل کو خودی، خود اعتمادی، بلند حوصلے اور عملی جدوجہد کا درس دیتا ہے۔

مشاعرے میں طلباء اور شرکاء نے کلامِ اقبال کے منتخب اشعار پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ رائے ناصر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یومِ اقبال کی تقریبات نوجوانوں میں ادبی ذوق، قومی شعور اور فکری وابستگی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ زاہد عقیل نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل نئی نسل کو عظیم شعراء اور ادبی ورثے سے روشناس کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے

Leave A Comment

Advertisement