جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا۔ ملک کے کسی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر کو ہوگی۔