تازہ ترین

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کے جرنلسٹ گروپ کے نئے چیئرمین کے انتخاب اور گروپ کے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم نے کی۔  اس موقع پر محمد عمران مقصود نے مرحوم میاں محمد جمیل اظہر‘ مخدوم سید گل جہانیاں شاہ اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔ اجلاس کے شرکاء نے باہمی مشاورت‘ اتفاق رائے سے محمد عاصم صدیق کو متفقہ طور پر چیئرمین جبکہ رانا امتیاز احمد خاں کو سرپرست اعلیٰ منتخب کر لیا۔  نومنتخب چیئرمین محمد عاصم صدیق نے کہا کہ یہ ذمہ داری میرے لیے اعزاز  ہے۔ تمام ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے‘ گروپ کے اتحاد‘ اتفاق‘ باہمی احترام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ رانا امتیاز نے بھی اظہار خیال کیااور کہا کہ گروپ کو مضبوط بنانے اور اتحاد کے لیے بپنا بھر پور کردار ادا کریں گے

Leave A Comment

Advertisement