تازہ ترین

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں۔ دھند کے موسم میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو ترجیح دی جائے۔ موٹروے پولیس نے فوگ لائٹس استعمال کرنے اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement