رحیم یارخان: 75 سالہ بزرگ کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا, ملزم فرار
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) گھر میں سوئے 75 سالہ بزرگ کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا’ ملزم فرار’ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا’کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 30پی موضع کالو سہجہ میں نامعلوم ملزم نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے 75 سالہ بزرگ ذوالفقار علی کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس اور ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔