تازہ ترین

سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔  لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے ہے، حادثے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement