یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو اس کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔